ٹارگیٹ آڈئینس

اس عنوان کو ایک مثال سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں. ایک انتہائی علمی گفتگو کرنے والے مقرر کی تقریر کسی دور افتادہ گاؤں میں کروانا جہاں علم سے نابلد لوگ رہتے ہوں. یا کسی کم پڑھے لکھے عالم کی فلسفیوں کے سامنے تقریر کروانا. دونوں صورتوں میں گفتگو بے معنیٰ رہے گی.
اسی طرح تجارت میں ہر تاجر کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس کا ٹارگٹ آڈئینس کون ہے.
ٹارگٹ آڈئینس کو چارچیزوں کو بنیاد بناکر سمجھا جاتا ہے اور مارکیٹ کو اسی حساب سے تقسیم کیا جاتا ہے.
1- آبادیاتی
2- سائیکوگرافک
3- جغرافیائی
4- طرز عمل
اپنے ٹارگٹ کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کے مشاغل، شوق، عمر، آمدنی، تعلیم ،جنس اور جغرافیائی مقام کو جانا جائے.

مارکیٹنگ کی تقسیم، مضبوط مارکیٹنگ حکمت عملی کا ایک اہم جز ہے.
مارکیٹ کی تقسیم سے سمجھ میں آتا ہے کہ لوگوں کو آبادیاتی لحاظ سے تقسیم کیا جاسکتا ہے. مارکیٹ کی تقسیم لوگوں کی ضروریات، ترجیحات، مشترکہ مفادات، نفسیات اور دیگر رویوں پہ مبنی ہوتی ہے.
اپنے گاہکوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پہچان کر آپ ان تک پہنچنے اور اپنے کاروبار کے ساتھ ان کے معاملات اور تجربات کو بہتر بنانے کے لیے مزید موثر حکمت عملی کی نشاندہی کرسکتے ہیں.
جب ٹارگٹیڈ مارکیٹنگ پہ جو کچھ خرچ کیا جاتا ہے تو اس پہ بہتر منافع کی امید کیجاسکتی ہے اس طرح کی حکمت عملی اپنانے سے کم رقم ضائع ہوتی ہے.
اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جتنی زیادہ ٹارگٹیڈ مارکیٹنگ ہوگی آپ کی لیڈ اتنی ہی زیادہ بہتر ہوگی اور اس طرح آپ اپنے صحیح صارفین تک پہنچتے ہیں.
کبھی کبھار یہ نئے پروڈکٹ کا پیش خیمہ بھی بنتا ہے. اس سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اس مارکیٹ یا اس علاقہ میں ہمارا پروڈکٹ نہیں چلے گا تو فوراً دماغ ان پروڈکٹس کی طرف جاتا ہے جن کی وہاں ڈیمانڈ ہوتی ہے.
اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق پہچان کر آپ ایسی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں جس سے وہ لمبے وقت تک آپ کے ساتھ جڑے رہیں.
مارکیٹنگ کی تقسیم سے ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے صارفین تک پہنچتے ہیں اور آپ کے صارفین کو مارکیٹنگ کے ذریعہ آپ کے برانڈ کی حقیقت سے وابستگی ہوتی ہے. اس طرح آپ اپنے حریفوں سے آگے بڑھ سکتے ہیں.
سوچ سمجھ کر صارفین کی تقسیم آپ کے کاروبار کو اس کی سرگرمی کے ہر عنصر پہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے.
آپ کی مارکیٹنگ آپ کے صارفین کی ضروریات پہ مرکوز ہوجاتی ہے. آپ کی توجہ اور تحقیق ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں ہوگی. آپ کے اخراجات ان کو حاصل کرنے پہ مرکوز ہونگے اور غلط ہدف کی مارکیٹنگ اور منصوبہ بندی پہ ضائع نہیں ہونگے.
صارفین ہر طرح کے ہیں. جن میں سے آپ کو اپنی مصنوعات یا سروسز کو موثر طریقے سے فروغ دینے میں اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو پہچاننا بہت ضروری ہے.
مارکیٹنگ کی تقسیم سے صارفین کے مزاج کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے.
مارکیٹ کی تقسیم آپ کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ آپ اپنے آپ کو یقینی بنا سکیں کہ آپ کے صارفین آپ کے پروڈکٹ کو ویسا ہی پاتے ہیں جیسا وہ چاہتے ہیں اور بالکل وہی جو ان کی ضرورت ہے.
آپ نے دیکھا ہوگا کہ واشنگ پاؤڈر کا اشتہار عام طور سے خواتین کرتی ہیں اور ان اشتہارات کو خواتین کو ہی دکھایا جاتا ہے گرچہ اس کو مرد خریدتا ہے.
کھلونا بڑوں کو دکھایا جائے تو بہت کم لیڈ جنریٹ ہونگی اسی لئے کھلونے کے اشتہارات بچوں کو دکھائے جاتے ہیں جبکہ بڑے خریدتے ہیں.
پارلے کو آپ پارلے جی بسکٹ کی وجہ سے جانتے ہونگے جبکہ صرف وہی بسکٹ نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت سارے بسکٹ اس کمپنی کے آتے ہیں. اس بسکٹ کے ذریعہ اس کمپنی نے اپنا نام عام سے عام صارفین تک پہنچا دیا اس کے بعد متعدد قسم کے بسکٹ مارکیٹ میں لے آئی.
کسی تجارت کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کو جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کا ٹارگٹ آڈئینس کون ہے. اگر آپ نے اس کا صحیح اندازہ کرلیا تو گویا آپ صحیح چیز صحیح جگہ پہنچا رہے ہیں. کبھی کبھار چیز بھی صحیح اور اور صارفین بھی صحیح لیکن قیمت کی پالیسی صحیح نا ہونے کی وجہ سے بھی لیڈ نہیں ملتی ہے. اس لئے قیمت کا بھی صحیح ہونا ضروری ہے.
صحیح پروڈکٹ، صحیح جگہ صحیح قیمت میں دیا جائے تو ناکامی کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں.

Please follow and like us:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »