شنکر، دیپک اور خالد بچپن کے دوست ہیں. شنکر کی گھریلو حالت اچھی نہیں تھی. اسلئے بچپن میں ہی ممبئی کا رخ کرلیا تاکہ گھر والوں کے لیے سہارا بن جائے.دیپک اور خالد کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اس لیے دونوں کو موقع ملا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو جائیں. خالد انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرکے سعودی چلا گیا. دیپک نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کرکے ایک میڈیکل کالج میں نوکری کرلیا. دیپک کی شادی بھی ایک ڈاکٹر سے ہوگئی. دونوں خوشی خوشی رہنے لگے.دیپک نے اتفاق سے ممبئی کا سفر کیا. سوچا کیوں نہ بچپن کے دوست شنکر سے ملاقات کروں. دیپک نے ایک تین ستارہ ہوٹل میں روم بک کررکھا تھا. لیکن شنکر کی محبت اور استقبال نے اسی کے پاس رہنے پہ مجبور کردیا حالانکہ دیپک کو شنکر کی لائف اسٹائل پسند نہیں، لیکن دیپک کو ممبئی کو پڑھنے کا موقع مل گیا….دس بائی دس کے کمرے کی زندگی دیکھا. صبح میں دودھ پاؤں کا ناشتہ، دوپہر میں وڈا پاؤ اور کٹنگ چائے، شام کو روٹی سبزی دال چاول، لوکل ٹرین کا کی مالش، آٹو رکشا کی لائن، دوڑ کر بس کو پکڑنا. گرچہ دیپک کو ان ساری چیزوں سے نہیں گزرنا پڑا. لیکن اس نے یہ محسوس کرلیا کہ شنکر کو یہ سب کرنا پڑتا ہوگا.اتفاق سے دیپک کا گاؤں جانا ہوا. صبح چہل قدمی کے لئے نکلا تو دیکھا کہ جو لوگ گھر والوں کے آرام اور ضروریات زندگی کی تیمیل کے لئے کام ممبئی میں محنت و مزدوری کرتے ہیں انہیں کے فیملی ممبر گھر سے سبزی روٹی کھا کے گھر سے نکلے ہیں اور چوراہے پہ چنا جلیبی کے ساتھ چائے نوش فرمارہے ہیں. اتنا ہی نہیں بلکہ اگر سو میٹر کی دوری میں چائے کی تین دوکانیں ہیں تو تینوں سے تعلقات بنا کے رکھتے ہیں. دیپک شنکر کے گھر گیا. گھر والوں کو اسکی حالت بتایا اور سمجھایا کہ اگر پیسوں کے استعمال میں ترجیحات طے نہی ہو نگی تو یہ نسل بھی غیر تعلیم یافتہ رہ جائے گی. گھر کی قسمت تبدیل کرنا ہے تو لائف اسٹائل میں تھڑی تبدیلی لانا ہوگا. ترجیحات طے کرنا ہوگا.شنکر کے گھر والوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی. ایک سال کے اندر ہی شنکر نے اپنا خود کا کاروبار شروع کردیا.خالد سعودی سے ہر سال ایک ماہ کے لیے گھر آتا ہے. اس سفر اتفاق سے دیپک کی خالد سے گاؤں پہ ملاقات ہوگئی. دیپک نے کہا، یار بہت ہوگیا باہر کا سفر. اب یہیں رہو. کچھ کاروبار کرلو. لیکن خالد نے اتنے مسائل گنوا دئے کہ دیپک کو کچھ کہتے نہ بنا.خالد کہنے لگا کہ ابھی تو بھائیوں کی تعلیم کا مسئلہ ہے، پھر انکی اور دونوں بہنوں کی شادی، نئے گھر کی تعمیر… دیپک نے کہا بس بھائی بس. تمہاری لسٹ بہت لمبی ہے.. یہ لسٹ کبھی ختم نہیں ہونے والی..خالد سعودی کے سفر پہ سفر کررہا ہے….دیپک اور اسکی بیوی نے ملکر ایک ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال شروع کرلیا.شنکر اپنا کاروبار روز بروز بڑھا رہا ہے…